Thailand کے شہر Hat Yai میں ایک اسکول کے اندر فائرنگ کے واقعے میں خاتون پرنسپل ہلاک ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 سالہ نوجوان نے تعلیمی ادارے میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پرنسپل اور ایک طالبہ زخمی ہوئیں۔ دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم پرنسپل جانبر نہ ہو سکیں، جبکہ طالبہ کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں، تاہم ابتدائی طور پر ذاتی رنجش کا پہلو زیرِ غور ہے۔
