ذات صلة

جمع

جدہ عازمینِ حج کا پہلا استقبال مرکز کیسے بنا؟

جدہ تاریخی طور پر وہ شہر رہا ہے جو...

علیزے شاہ کی شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں مقبول شارٹ...

آرسنل کی فتح میں پاکستانی ماہرِ طب کا کردار سامنے آگیا

انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپئن ٹیم آرسنل کے ہیڈ...

ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ کے درمیان...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ فیملیز کی اجازت نہیں

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ فیملیز رکھنے کی اجازت دینے سے انکار برقرار رکھا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی درخواست کے باوجود بورڈ نے واضح کیا کہ اسکواڈ اراکین ایونٹ کے دوران اہلِ خانہ کو ساتھ نہیں رکھ سکتے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی چاہیں تو اپنی فیملیز کے لیے علیحدہ انتظام کر سکتے ہیں، تاہم ٹیم کے ساتھ قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق طویل اوے ٹورز پر محدود مدت کے لیے فیملیز کی اجازت ہوتی ہے، لیکن اس عالمی ایونٹ میں یہ سہولت شامل نہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کا میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے، جبکہ اس سے قبل بھی باہمی سیریز میں یہی پالیسی اپنائی گئی تھی۔