ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سیف الاسلام قذافی کی ہلاکت: واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام قذافی کی موت کی تصدیق ان کے قریبی ذرائع اور فرانسیسی وکیل نے کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہیں زنتان شہر میں ان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد رات گئے گھر میں داخل ہوئے، سیکیورٹی نظام کو ناکارہ بنایا اور حملے کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کی مکمل نوعیت تاحال واضح نہیں، تاہم اسے ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جا رہا ہے۔

لیبیا کے حکام نے تحقیقات شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ قریبی ساتھیوں کے مطابق حالیہ عرصے میں ان کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات موجود تھے۔ سیف الاسلام قذافی ماضی میں ملکی سیاست میں اثر و رسوخ رکھتے تھے اور 2021 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان بھی کر چکے تھے، جو بعد میں ملتوی ہو گئے تھے۔