ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

کراچی: پاک کالونی میں مبینہ مقابلہ، مطلوب ملزم ہلاک

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں کی گئی جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت امیر اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور زمان ٹاؤن سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امیر اللّٰہ ڈکیتی، چوری، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس پر فائرنگ سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب پولیس نے شہر کے دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے لیاری اور سپر ہائی وے سے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔