ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ہتھیار اٹھانے اور معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے ملک دشمن ہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جو عناصر ہتھیار اٹھاتے ہیں اور معصوم لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ اس ملک کے دشمن ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے بھی ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نہتے لوگوں کو قتل کرنے سے بڑا کوئی ظلم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے عوام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور یہ ایک ایسا ظلم ہے جو ملک کی خوشحالی اور ترقی کو تباہ کر دیتا ہے۔