ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں بارش کا الرٹ، کئی علاقوں میں اسکول بند

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ملک کے...

ملائیشیا میں قرآن و سائنس سے متعلق عالمی کونسل کا افتتاح

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں رابطہ عالم اسلامی کے...

ریما خان کا پرانا واقعہ: ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہدایت کارہ ریما خان...

کوئٹہ کی پلے آف امیدیں برقرار، کارکردگی بہتر بنانے کا عزم

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر نے...

خیرپور: مبینہ پولیس مقابلہ، 30 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو سمیت 3 ملزمان ہلاک

خیرپور کے علاقے کوٹ لالو میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔

ایس ایس پی خیرپور سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بدنام زمانہ ڈاکو عاقب عرف عاقو بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان قتل، ڈکیتی، لوٹ مار اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے اور کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا گیا، جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔