ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

بسنت کے موقع پر بلا تعطل بجلی فراہمی کا 27 نکاتی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بسنت کے تہوار کے دوران شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور حفاظتی اقدامات سے متعلق 27 نکاتی جامع پلان لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

لیسکو کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی فراہمی کی نگرانی اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے لیسکو ہیڈکوارٹر میں سینٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم کیا جائے گا، جبکہ حکومتی اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے کے لیے کمشنر آفس میں بھی کنٹرول روم فعال ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے تاریخی علاقے والڈ سٹی میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے داتا دربار ڈویژن میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح لاہور کے مختلف سب ڈویژنز میں شکایات کے اندراج اور فوری کارروائی کے لیے 111 ہیلپ لائن نمبرز فعال رہیں گے تاکہ شہری کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری اطلاع دے سکیں۔

لیسکو کی جانب سے فیلڈ اسٹاف کی اضافی ڈیوٹیاں، حساس علاقوں میں خصوصی مانیٹرنگ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تکنیکی ٹیموں کی دستیابی کو بھی پلان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب بسنت کی آمد کے سلسلے میں لاہور شہر کی مختلف شاہراہوں کو دلکش انداز میں سجا دیا گیا ہے۔ لبرٹی چوک، جیل روڈ، کینال روڈ، مال روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ رنگ برنگی روشنیوں اور سجاوٹ کے باعث دیدہ زیب منظر پیش کر رہی ہیں، جس سے شہر میں تہوار کا سماں نمایاں ہو گیا ہے۔