ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

الاحسا بشت فیسٹیول، عرب ثقافت اور ورثے کی جھلک

سعودی ہیرٹیج کمیشن نے الاحسا میں تاریخی ابراہیم پیلس میں بشت فیسٹیول کا آغاز کیا ہے، جو 11 دن جاری رہے گا۔ بشت مردوں کے روایتی لباس ثوب پر پہنا جانے والا جبہ ہے اور عرب ثقافت و ورثے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

فیسٹیول میں الاحسا کے منفرد بشت کی نمائش، دستکاری، ورکشاپس اور عرب ممالک کے پویلینز شامل ہیں۔ ہر روز شام چار سے رات گیارہ بجے تک وزیٹرز ثقافتی سرگرمیوں، تھیئٹر پرفارمنس اور انٹرایکٹیو تجربات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

شرکاء بشت کی تاریخ، اقسام، بنائی، سلائی اور رنگوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ الاحسا کا علاقہ اپنی تاریخی اور ثقافتی بشت کی تیاری کے لیے مشہور ہے، جو کئی نسلوں سے چلتی آ رہی ہے۔