پاکستان کی نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے گلوکار شہزاد رائے کے تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر ریلیز ہونے والے نئے گانے کو سراہا۔
عشرت فاطمہ نے کہا کہ گانے میں بچوں کے بچپن پر دباؤ اور بھاری تعلیمی بوجھ کی طرف توجہ دی گئی ہے۔ اُن کے مطابق سوا 2 سال کے بچوں کو اسکول بھیجتے وقت بنیادی تعلیم اور کھیل کی اہمیت کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، اور بچپن کھیل اور معصومیت سے خالی ہو رہا ہے۔
عشرت فاطمہ نے اپیل کی کہ بچوں کو صرف ڈگری کے حصول کے لیے نہیں بلکہ فہم اور تعلیم کے لیے پڑھایا جائے اور انہیں مقابلے کی دوڑ میں مبتلا کیے بغیر خوشگوار بچپن دیا جائے۔ اُنہوں نے شہزاد رائے کے نئے گانے کو اس اہم مسئلے کی نشاندہی کرنے پر بہترین قرار دیا۔
