ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

فردوس کالونی میں مبینہ غیرقانونی تعمیرات، عدالت کا ایس بی سی اے کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی فردوس کالونی میں مبینہ غیرقانونی عمارتوں کی تعمیر اور حصوں کی فروخت سے متعلق درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علاقے میں عمارتوں کے اندر الگ الگ پورشن بنا کر فروخت کیے جا رہے ہیں، جو قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کس بنیاد پر کی گئی، جس پر وکیل نے یہی نکتہ پیش کیا۔

عدالت نے معاملے پر جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ کارروائی کے لیے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔