ذات صلة

جمع

العرمہ سیزن میں ریکارڈ شرکت، 8 لاکھ سے زائد سیاح شریک

امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے...

سعودی عرب میں شدید گرمی کی پیشگوئی، جون سب سے گرم مہینہ قرار

سعودی عرب کے قومی موسمیاتی مرکز نے رواں موسم...

گیمبلنگ ایپ کیس: ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی سیشن کورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف...

اسرائیلی کارروائی: فلسطینی خواتین کھلاڑی سمیت متعدد گرفتار

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی فورسز نے...

بنوں میں سیکیورٹی کارروائی کے بعد مخصوص علاقوں میں دن کے اوقات کا کرفیو

ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے اختتام پر چند علاقوں میں عارضی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کارروائی رات بھر جاری رہی جس کے بعد صورتحال کو کنٹرول میں لاتے ہوئے آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اکبر علی خان، جھنڈو خیل، سدا خیل، بکول خیل اور عمر زئی کے علاقوں میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نقل و حرکت محدود رہے گی۔

یاد رہے کہ ڈومیل کے علاقوں اکبر کلے اور اسپرکہ میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کی تھی، جس میں متعدد شدت پسند مارے گئے جبکہ کچھ زخمی بھی ہوئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اقدامات کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔