ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

شیخوپورہ میں کارروائی، ٹرانسفارمر چوری ناکام؛ مریدکے میں واردات جان لیوا بن گئی

نارنگ منڈی، شیخوپورہ میں شہریوں کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران ایک شخص کو ٹرانسفارمر چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ لیسکو حکام کے مطابق ملزمان ٹرک پر دو ٹرانسفارمر منتقل کر رہے تھے، جنہیں ضبط کر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ادھر مریدکے کے نواحی علاقے میں ٹرانسفارمر اتارنے کی کوشش خطرناک ثابت ہوئی، جہاں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک مبینہ چور جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے دوران شور ہونے پر ملزمان نے فائرنگ کی، جس سے ان کا اپنا ایک ساتھی گولی لگنے سے مارا گیا۔ دیگر افراد موقع سے فرار ہوگئے اور سامان وہیں چھوڑ گئے۔