ذات صلة

جمع

اٹک میں سی ٹی ڈی کارروائی، 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے

اٹک کے قریب محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی...

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

بھارتی ریلوے میں اعزاز کا اسکینڈل، ریٹائرڈ ملازمین کو دیے گئے تمغے نقلی نکلے

بھارت میں ریلوے کے سینئر ریٹائرڈ ملازمین کو اعزاز کے طور پر دیے گئے چاندی کے تمغوں سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں معلوم ہوا کہ یہ تمغے اصل چاندی کے بجائے زیادہ تر تانبے سے تیار کیے گئے تھے جبکہ ان میں چاندی کی مقدار نہایت معمولی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویسٹ سینٹرل ریلوے نے ان تمغوں کو 99 فیصد خالص چاندی قرار دے کر تقسیم کیا تھا، تاہم جانچ کے بعد جعلسازی ثابت ہو گئی۔ یہ تمغے 2023 میں ایک نجی کمپنی سے خریدے گئے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں تقسیم کیے گئے۔

شکایت سامنے آنے پر ریلوے ویجیلنس نے سرکاری منظور شدہ لیبارٹریز سے تحقیق کروائی، جس کے بعد سپلائر کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا گیا اور قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف مالی نقصان نہیں بلکہ ریٹائرڈ ملازمین کے وقار اور اعتماد سے بھی جڑا ہوا ہے۔