ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

ایران کا دوٹوک مؤقف: جارحیت کا سامنا ہوا تو سخت جواب دیا جائے گا

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے واضح کیا ہے کہ ایران نہ تو کشیدگی بڑھانا چاہتا ہے اور نہ ہی تصادم، لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے ایران سے متعلق اجلاس بلانے پر امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر ضروری اور نامناسب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران خود حالیہ دنوں میں دہشتگردی کا نشانہ بنا، جہاں 8 اور 10 جنوری کو داعش طرز کے حملے کیے گئے۔

ایرانی مندوب نے الزام عائد کیا کہ سلامتی کونسل میں سول سوسائٹی کے نام پر امریکی اور اسرائیلی مفادات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران مسائل کا حل سفارتکاری کے ذریعے چاہتا ہے، تاہم براہِ راست یا بالواسطہ حملے کی صورت میں ایران سخت ردعمل دے گا۔