پاکستان کے مقبول یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے حال ہی میں جیل میں گزارے گئے تین ماہ کے دوران زندگی بدل دینے والے تجربات اور اسباق کا انکشاف کیا۔ گرفتار ہونے اور اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد ڈکی بھائی نے جیل میں اپنی مذہبی عادات، صحت اور سوچ میں نمایاں تبدیلی محسوس کی۔
انہوں نے بتایا کہ جیل کے بعد وہ نمازیں ترک نہیں کرتے اور سادہ خوراک کے سبب صحت مند رہنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈکی بھائی نے سوشل میڈیا کے تاثر پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اب وہ تنازعات سے متاثر نہیں ہوتے اور صرف اپنے فینز کی خاطر یوٹیوب پر کام کرتے ہیں۔
انٹرویو میں انہوں نے دیگر یوٹیوبرز کو مشورہ دیا کہ مواد اپ لوڈ کرنے سے پہلے احتیاط کریں اور کسی کو دکھا کر چیک کروائیں تاکہ غلطیوں سے بچا جا سکے۔
