ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ و آسٹریلیا سیریز: پاکستان کے ممکنہ کھلاڑی سامنے آ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کے ممکنہ نام سامنے آ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دورۂ سری لنکا کے اختتام کے بعد لاہور پہنچیں گے اور کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ سلیکٹرز سے حتمی مشاورت کریں گے۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا، فخر زمان، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان خان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور ابرار احمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، سلمان مرزا اور خواجہ نافع بھی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جبکہ عبدالصمد، محمد وسیم جونیئر اور عثمان طارق ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیے جا سکتے ہیں۔