سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری 2026 سے دنیا بھر کے غیرملکی سرمایہ کار سعودی اسٹاک مارکیٹ میں براہ راست سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ اس ریگولیٹری تبدیلی کا مقصد مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا اور لیکویڈیٹی میں اضافہ کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی تک بین الاقوامی سرمایہ کاری 590 ارب ریال تک پہنچ چکی تھی، اور توقع ہے کہ نئے ضوابط کے بعد یہ رقم مزید بڑھ جائے گی۔ یہ اقدام جولائی 2025 میں غیرملکی سرمایہ کاری آسان بنانے کے اعلان کا تسلسل ہے، جب خلیجی ممالک میں مقیم یا ماضی میں سعودی عرب میں رہنے والے غیرملکیوں کو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی تھی۔
