ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

آرمی چیف کا جدید جنگی تقاضوں کے مطابق تیاریوں پر زور

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے مستقبل کی جنگوں کے لیے جدید سوچ اور جدت اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے جوانوں کی فلاحی اور تفریحی سہولتوں کو سراہا اور سی ایم ایچ لاہور کے ہائی کیئر سینٹر میں طبی عملے کی خدمات کی تعریف کی۔ افسران سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جوانوں کی فٹنس، مورال اور نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔