عالمی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال مڈل ایسٹ کے بہترین کھلاڑی کا گلوب سوکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ دبئی میں ہونے والی تقریب میں سربین ٹینس لیجنڈ نوواک جوکووچ نے پہلی بار دیا جانے والا خصوصی رونالڈو گلوب اسپورٹس ایوارڈ بھی جیتا۔
تقریب میں اسپین اور بارسلونا کے نوجوان فٹ بالر یمین جمال بھی نمایاں رہے، جنہوں نے لالیگا کے بہترین انڈر 23 کھلاڑی، بہترین فارورڈ اور میراڈونا ایوارڈ سمیت تین اعزازات حاصل کیے۔
کرسٹیانو رونالڈو کا اعزاز، مڈل ایسٹ کے بہترین کھلاڑی منتخب
