امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی خبروں پر افسوس اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیوٹن سے بات چیت مثبت رہی، تاہم یوکرین میں امن کے قیام کے لیے حالات اب بھی پیچیدہ ہیں۔
اس سے قبل روس نے الزام عائد کیا تھا کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں واقع صدر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی، تاہم اس وقت پیوٹن کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ روسی حکام کے مطابق حملے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے متعدد ڈرونز استعمال کیے گئے۔
ٹرمپ کا پیوٹن کی رہائش گاہ پر مبینہ حملے پر تشویش کا اظہار
