ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

بنگلادیش کی سیاست کا ایک عہد ختم، سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کا انتقال

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم اور ملک کی پہلی خاتون سربراہ حکومت خالدہ ضیاء 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق وہ طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور ڈھاکا کے ایک اسپتال میں صبح سویرے انتقال ہوا۔
خالدہ ضیاء سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں اور انہوں نے 1991 میں پہلی بار وزارتِ عظمیٰ سنبھالی، بعد ازاں 2001 میں دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئیں۔ سیاسی زندگی میں انہیں کئی قانونی اور صحت کے مسائل کا سامنا رہا، حتیٰ کہ 2018 میں جیل بھی جانا پڑا۔
وہ عوامی لیگ کی رہنما شیخ حسینہ واجد کی سخت سیاسی حریف سمجھی جاتی تھیں۔ چند روز قبل ان کے بیٹے طارق رحمان طویل جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئے تھے۔