اسرائیل نے اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (انروا) کو حاصل سفارتی تحفظ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے اس حوالے سے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اسرائیلی عدالتوں میں انروا کے خلاف مقدمات چلانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام مقبوضہ بیت المقدس میں واقع انروا کے دفاتر پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل پہلے ہی گزشتہ برس انروا پر پابندی عائد کر چکا ہے۔
اسرائیل کا یو این فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کے خلاف بڑا قدم
