وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالدہ ضیاء پاکستان کی ایک مخلص اور پُرعزم دوست تھیں اور اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم نے مرحومہ کے اہلِ خانہ اور بنگلادیش کے عوام سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خالدہ ضیاء کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیاء، جو بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں، 80 برس کی عمر میں ڈھاکا کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر افسوس
