پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے 28 دسمبر 2025 کو کاروباری خاتون مومل خان سے شادی کی۔
نکاح کی سادہ اور نجی تقریب میں ضرار خان سفید کرتا شلوار اور ہم رنگ واسکٹ میں نظر آئے، جبکہ مومل خان نے پستہ رنگ کا نفیس لباس پہنا جس پر سنہری کڑھائی اور سیکوئنز کا کام تھا۔
ضرار خان نے ڈیجیٹل کری ایشن اور ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا اور انسٹاگرام پر اپنی کُکنگ ویڈیوز کی وجہ سے بھی مقبول ہیں۔ مومل خان ایک کاروباری شخصیت ہیں اور کئی کمپنیوں اور برانڈز کی بانی بھی ہیں۔
