ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سعودی عرب میں لکڑی کی روایتی نقاشی کا فن زندہ

سعودی عرب میں لکڑی پر نقاشی اور کندہ کاری ایک قدیم اور زندہ روایتی ہنر ہے، جو نسل در نسل منتقل ہوتا رہا ہے۔ یہ فن فرنیچر، عمارتوں کی سجاوٹ اور آرائشی اشیاء کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے، اور سادہ دستی اوزاروں سے لکڑی کو جمالیاتی شاہکار میں بدل دیا جاتا ہے۔

قصیم ریجن کی ماہر ام خالد کے مطابق یہ فن بچپن سے ان کی زندگی کا حصہ ہے، اور املی کے درخت یا کھجور کے سوکھے تنوں سے نت نئے نقش تخلیق کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ تجربے اور مہارت میں اضافہ ہونے سے تخلیقی خیالات خود بخود ذہن میں ابھرنے لگتے ہیں۔