کراچی میں کھیلے گئے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے فائنل میں کے آر ایل نے پی ٹی وی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پی ٹی وی نے پہلے کھیلتے ہوئے 41 اوورز میں 164 رنز بنائے، جس میں شمائل حسین نے 50 اور عماد بٹ نے 24 رنز بنائے۔ کے آر ایل نے 165 رنز کا ہدف 35 اوورز میں حاصل کیا، جہاں شاہزیب خان نے 53 اور افتخار احمد نے 25 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
