جدہ اور مدینہ منورہ کے درمیان واقع رابغ کے جنوب میں موجود القضیمہ مرکز کے آثار آج بھی اس علاقے کی تاریخی اہمیت اور ماضی کی رونقوں کی گواہی دیتے ہیں۔ یہ مقام کبھی تجارتی قافلوں اور عازمینِ عمرہ کا اہم پڑاؤ ہوا کرتا تھا، جہاں بازاروں میں گہما گہمی رہتی تھی۔
گارے اور مٹی سے بنے مکانات، محراب دار دروازے اور تنگ راہداریاں آج بھی اس دور کی طرزِ تعمیر اور ہنرمندوں کی مہارت کو نمایاں کرتی ہیں۔ بحری و زمینی تجارت کا یہ مرکز کبھی خطے کی اقتصادی سرگرمیوں کا دل سمجھا جاتا تھا، جو اب تاریخ کا خاموش گواہ بن چکا ہے۔
