سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر مرد دوسری شادی کی خواہش رکھتے ہیں، لیکن افیئرز کے بجائے نکاح کو ترجیح دینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرد اگر کسی کے جذبات سے کھیلیں گے تو نسلیں متاثر ہوں گی، اس لیے بہتر ہے وہ ذمہ داری لیں اور حلال طریقہ اپنائیں۔ صائمہ قریشی نے یہ بھی کہا کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں کیونکہ اسلام میں اس کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔