پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے سوشل میڈیا پر شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انسان اپنے لیے کچھ اور سوچتا ہے، لیکن اللہ کی مرضی ہی آخرکار فیصلہ کرتی ہے۔ شادی کی خبر پر ساتھی فنکاروں اور دوستوں نے انہیں نئے سفر کی مبارکباد دی۔
