سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے پیرس میں سعودی، فرانسیسی انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی، مصنوعی ذہانت، ٹرانسپورٹ، صحت، سیاحت اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔ کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 21 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا اعلان بھی کیا گیا۔
