ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز اور بحری راستوں کی صورتحال پر آج بات چیت متوقع ہے۔ ایرانی حکام نے امریکی پابندیوں اور آبنائے ہرمز سے متعلق دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی قیادت نے خبردار کیا کہ اقتصادی جنگ جاری رہی تو آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل متاثر ہوسکتی ہے۔
