کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث 2 روز کے لیے معطل کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس آج اور کل کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی۔ ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو ٹکٹس کی رقم واپس کی جائے گی۔
دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس بھی جیکب آباد تک محدود کر دی گئی ہے۔
