کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 کے علاقے سندھی گوٹھ میں پیش آیا، جہاں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں یاسر نامی شخص زخمی ہوا۔ یاسر گارڈن کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یاسر گاڑی کھڑی کرکے گلی میں گیا تو ایک نامعلوم شخص نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
زخمی یاسر نے پولیس کو بتایا کہ اسے دھوکے سے وہاں بلایا گیا تھا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ زخمی شخص کو علاج کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
