ذات صلة

جمع

سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر کی اہلیہ نینسی کسنجر چل بسیں

سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر کی اہلیہ نینسی کسنجر 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال جمعرات کو ساؤتھ کینٹ میں واقع رہائش گاہ پر ہوا۔

نینسی اور ہنری کسنجر کی شادی 1974 میں ہوئی تھی اور وہ کئی سفارتی دوروں میں اپنے شوہر کے ہمراہ بھی رہیں۔ ہنری کسنجر نومبر 2023 میں 100 برس کی عمر میں انتقال کرچکے تھے۔