برطانوی حکومت کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران 80 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ملک سے واپس بھیجا گیا، جن میں مجرمان، مسترد شدہ پناہ کے درخواست گزار اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 11,733 غیر ملکی مجرموں کو ملک بدر کیا گیا، جبکہ 24,471 پناہ سے متعلق کیسز والے افراد اور 19,622 ایسے افراد واپس بھیجے گئے جنہیں برطانیہ میں رہنے کا قانونی حق حاصل نہیں تھا۔ حکومت نے امیگریشن حراستی مراکز کی گنجائش میں 40 فیصد اضافے کا منصوبہ بھی پیش کیا ہے۔
