امریکی ریاست الاسکا میں 8 افراد کو لے جانے والا چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق طیارہ اینکریج سے کیپ نیونیہم جا رہا تھا اور ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے میں 2 پائلٹ اور 6 مسافر سوار تھے، جبکہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
