ذات صلة

جمع

بھارت میں آسیب کی افواہ، خوف سے 600 طلبہ نے اسکول چھوڑ دیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک سرکاری بورڈنگ اسکول میں چند طالبات کے اچانک غیر معمولی رویے کے بعد آسیب سے متعلق افواہیں پھیل گئیں، جس کے نتیجے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی اور تقریباً 600 طلبہ نے اسکول چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 جولائی کو چار طالبات اچانک رونے لگیں اور بعد میں غیر معمولی انداز میں ہنسنے لگیں۔ بعض طالبات نے پازیب جیسی آوازیں سنائی دینے کا دعویٰ بھی کیا، جس کے بعد مقامی سطح پر مختلف توہمات اور مافوق الفطرت واقعات سے متعلق باتیں پھیلنے لگیں۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق ماہرینِ صحت نے اسکول اور ہاسٹل کا معائنہ کیا، تاہم کسی مافوق الفطرت سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبات میں ظاہر ہونے والی علامات شدید ذہنی دباؤ اور اجتماعی خوف سے پیدا ہونے والی کیفیت کا نتیجہ ہوسکتی ہیں۔

حکام نے بھی توہم پرستی، خوف، ذہنی دباؤ اور مقامی اعتقادات کو صورتحال کی اہم وجوہات قرار دیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق طلبہ کی کونسلنگ جاری ہے جبکہ کچھ طالبات دوبارہ اسکول واپس آچکی ہیں۔