ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فرانس اور دیگر مغربی ممالک پر دوہرے معیار کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک ایران میں انسانی حقوق کے معاملے پر تنقید کرتے ہیں، لیکن اسرائیل کی کارروائیوں پر مؤثر اقدامات نہیں کرتے۔
عراقچی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال اور ایران کے خلاف مبینہ جارحیت کی حمایت نے مغربی ممالک کے انسانی حقوق سے متعلق دعووں کو متنازع بنا دیا ہے۔ ان کا بیان یورپی یونین اور دیگر ممالک کی جانب سے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر تشویش کے اظہار کے بعد سامنے آیا۔
