سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے حوثی گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع کا اکاؤنٹ معطل کر دیا۔ اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد فالوورز تھے۔
اکاؤنٹ پر معطلی کا نوٹس ظاہر ہو رہا ہے، تاہم اسے بلاک کرنے کی فوری وجہ سامنے نہیں آئی۔ یحییٰ سریع کا یہ اکاؤنٹ بحیرۂ احمر میں حوثی کارروائیوں اور دیگر فوجی سرگرمیوں سے متعلق اعلانات کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
