ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل چیمپئنز کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان گرینز نے پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 276 رنز بنائے، جس میں شاہ زیب خان کے 76، حسن نواز کے 56 اور خوشدل شاہ کے 51 رنز نمایاں رہے۔ جواب میں پاکستان گرینز نے فخر زمان کی شاندار 123 رنز کی اننگز کی بدولت ہدف ایک اوور قبل حاصل کر لیا۔ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
