رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا، جس کا مکمل نظارہ یورپ کے بعض علاقوں، گرین لینڈ، آئس لینڈ اور اسپین کے شمالی حصوں میں کیا جا سکے گا۔ برطانیہ اور آئرلینڈ میں گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا، جبکہ پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن رات 10 بج کر 34 منٹ پر شروع، رات 12 بج کر 12 منٹ پر عروج پر اور رات 2 بج کر 58 منٹ پر ختم ہوگا۔ اسپین میں ایک طویل عرصے بعد مکمل سورج گرہن دیکھا جائے گا۔
