ذات صلة

جمع

روس نے امریکی میرین رابرٹ گلمین کو رہا کر دیا

روس نے امریکی میرین رابرٹ گلمین کو قید سے رہا کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رہائی کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہونے والی گفتگو کا مثبت نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بدلے روس نے کوئی مطالبہ یا قیدیوں کا تبادلہ نہیں کیا۔

روسی میڈیا کے مطابق گلمین کو 2022 میں ماسکو میں ایک پولیس اہلکار پر حملے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ جیل میں مبینہ بدسلوکی کے بعد ان کے خلاف مزید مقدمہ بھی قائم کیا گیا، جس میں انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔