کرسٹیانو رونالڈو کی جارجینا روڈریگز سے شادی کی افواہ پر پرتگال کے شہر فنشال میں سیکڑوں مداح ایک تاریخی چرچ کے باہر جمع ہوگئے۔
مداحوں کو بعد میں معلوم ہوا کہ وہاں رونالڈو کی نہیں بلکہ نکول اور فابیوں نامی جوڑے کی شادی ہو رہی تھی۔ غیر معمولی رش کے باعث دلہن کو چرچ میں داخل ہونے میں بھی مشکلات پیش آئیں۔
رونالڈو نے اس دلچسپ واقعے پر سوشل میڈیا پر ہنستے ہوئے ایموجیز کے ذریعے ردِعمل دیا، تاہم اپنی اور جارجینا کی شادی کی تاریخ کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔
