ذات صلة

جمع

عاطف اسلم نے موسیقی چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے موسیقی سے کنارہ کشی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی گائیکی چھوڑنے کا نہیں سوچا۔

ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے اپنی کامیابی کو اللہ کی عطا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خود بھی معلوم نہیں کہ وہ کس طرح اتنے کامیاب ہوئے۔ ان کے مطابق فنکاروں کو بعض اوقات تخلیقی جمود کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس دوران انسان خود کو خالی محسوس کرتا ہے، تاہم یہ کیفیت بھی فنکارانہ سفر کا حصہ ہے۔