اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح ہونا ہوگا اور اسے دوبارہ اسرائیل پر حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی سفیر کے مطابق حماس نے ہتھیار نہ چھوڑے تو اسرائیلی فوج انہیں طاقت کے ذریعے چھین سکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھی حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوج واپس نہ بلانے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔
