ذات صلة

جمع

بحیرۂ احمر کے تاریخی خزانوں کی منفرد نمائش جدہ میں جاری

جدہ کے ریڈ سی میوزیم میں زیرِ آب دریافت...

صباحت بخاری نے ڈرامہ سیٹس پر فلرٹنگ سے متعلق اپنی رائے بیان کر دی

سینئر اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ اگر...

خوفناک پوسٹر پر اعتراض، لندن میں ہارر فلم کا اشتہار ہٹا دیا گیا

لندن میں ہارر فلم "دی ممی" کے تشہیری پوسٹر...

دپیکا ککڑ کے اسلام قبول کرنے سے متعلق ساتھی اداکارہ کا نیا دعویٰ

بھارتی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے کہا ہے کہ دپیکا...

خوفناک پوسٹر پر اعتراض، لندن میں ہارر فلم کا اشتہار ہٹا دیا گیا

لندن میں ہارر فلم “دی ممی” کے تشہیری پوسٹر کو عوامی شکایات کے بعد ہٹا دیا گیا۔ متعدد افراد نے مؤقف اختیار کیا کہ پوسٹر میں کم عمر بچی کی خوفناک شکل بچوں اور عام شہریوں کے لیے پریشان کن ثابت ہو سکتی ہے۔

فلمی اسٹوڈیو نے دعویٰ کیا کہ پوسٹر میں نہ تشدد دکھایا گیا اور نہ ہی کوئی خوفناک منظر شامل تھا، تاہم متعلقہ اشتہاری نگران ادارے نے اس مؤقف سے اتفاق نہیں کیا۔

ادارے کا کہنا تھا کہ تصویر ایک مردہ بچی کا تاثر دیتی ہے، جس سے خاص طور پر کم عمر بچوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، اسی لیے اسے عوامی مقامات پر آویزاں کرنے سے روک دیا گیا۔