ذات صلة

جمع

بحیرۂ احمر کے تاریخی خزانوں کی منفرد نمائش جدہ میں جاری

جدہ کے ریڈ سی میوزیم میں زیرِ آب دریافت...

صباحت بخاری نے ڈرامہ سیٹس پر فلرٹنگ سے متعلق اپنی رائے بیان کر دی

سینئر اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ اگر...

خوفناک پوسٹر پر اعتراض، لندن میں ہارر فلم کا اشتہار ہٹا دیا گیا

لندن میں ہارر فلم "دی ممی" کے تشہیری پوسٹر...

دپیکا ککڑ کے اسلام قبول کرنے سے متعلق ساتھی اداکارہ کا نیا دعویٰ

بھارتی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے کہا ہے کہ دپیکا...

صباحت بخاری نے ڈرامہ سیٹس پر فلرٹنگ سے متعلق اپنی رائے بیان کر دی

سینئر اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ اگر حدود اور احترام کا خیال رکھا جائے تو ڈرامہ سیٹس پر مثبت انداز کی فلرٹنگ کام کے ماحول کو خوشگوار بنا سکتی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ماضی میں کئی ساتھی فنکاروں کی جانب سے تعریف اور پسندیدگی کا اظہار ملا، جسے وہ تعریف ہی سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق باوقار اور دوستانہ ماحول فنکاروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرتا ہے، جس کا اثر اداکاری اور اسکرین پر نظر آنے والی کیمسٹری پر بھی پڑتا ہے۔

صباحت بخاری نے واضح کیا کہ وہ خود فلرٹ کرنے والی شخصیت نہیں ہیں، تاہم کسی کی اچھی عادات یا مثبت رویے کی تعریف کرنا ضروری سمجھتی ہیں۔