ذات صلة

جمع

بحیرۂ احمر کے تاریخی خزانوں کی منفرد نمائش جدہ میں جاری

جدہ کے ریڈ سی میوزیم میں زیرِ آب دریافت...

صباحت بخاری نے ڈرامہ سیٹس پر فلرٹنگ سے متعلق اپنی رائے بیان کر دی

سینئر اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ اگر...

خوفناک پوسٹر پر اعتراض، لندن میں ہارر فلم کا اشتہار ہٹا دیا گیا

لندن میں ہارر فلم "دی ممی" کے تشہیری پوسٹر...

دپیکا ککڑ کے اسلام قبول کرنے سے متعلق ساتھی اداکارہ کا نیا دعویٰ

بھارتی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے کہا ہے کہ دپیکا...

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جان ٹرنر نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جان ٹرنر نے مسلسل انجریز کے باعث پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

جان ٹرنر نے 2024 میں انگلینڈ کے لیے 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے، تاہم کمر میں اسٹریس فریکچر کے باعث ایک سال سے زائد عرصہ میدان سے باہر رہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انجریز نے انہیں مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کیا، اور اسی وجہ سے کرکٹ چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا۔ انہوں نے ہیمپشائر اور انگلینڈ کی نمائندگی کو اپنے بچپن کے خواب کی تعبیر قرار دیا۔