امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کے اسلحے اور گولہ بارود سے متعلق خفیہ معلومات کے افشا ہونے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایران سے متعلق جنگی صورتحال کے دوران اسلحہ ذخائر میں کمی کی خبروں کے بعد کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکا کے پاس فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی اسلحہ موجود ہے، تاہم حساس معلومات لیک کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے بھی کہا کہ امریکا مجموعی طور پر مضبوط دفاعی پوزیشن میں ہے اور اس کے پاس گولہ بارود کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔
