ذات صلة

جمع

بحیرۂ احمر کے تاریخی خزانوں کی منفرد نمائش جدہ میں جاری

جدہ کے ریڈ سی میوزیم میں زیرِ آب دریافت...

صباحت بخاری نے ڈرامہ سیٹس پر فلرٹنگ سے متعلق اپنی رائے بیان کر دی

سینئر اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ اگر...

خوفناک پوسٹر پر اعتراض، لندن میں ہارر فلم کا اشتہار ہٹا دیا گیا

لندن میں ہارر فلم "دی ممی" کے تشہیری پوسٹر...

دپیکا ککڑ کے اسلام قبول کرنے سے متعلق ساتھی اداکارہ کا نیا دعویٰ

بھارتی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے کہا ہے کہ دپیکا...

یمن میں شدید جھڑپیں، میزائل حملوں میں درجنوں فوجی ہلاک

یمن میں حوثیوں کی جانب سے حکومتی فوج کے کیمپوں پر میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 30 فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ حملے حکومتی فوج کی حالیہ عسکری کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے، جبکہ یمنی فوج نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملوں میں حضرموت اور مارب کے فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جہاں تربیتی مشق کے دوران بڑی تعداد میں اہلکار موجود تھے، جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔

امریکی سفارت خانے نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ سعودی اتحاد نے نجران پر حملے میں 11 شہریوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ پیش رفت 2022ء کے بعد یمن میں ہونے والی شدید ترین عسکری جھڑپوں میں شمار کی جا رہی ہے، جبکہ حالیہ ہفتوں میں دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔